برائلر مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

لاہور(پی این آئی) مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دنوں میں مرغی کی قیمت میں 65 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز مرغی کا گوشت 14 روپے سستا ہوا جبکہ آج مرغی کے گو شت کے نرخ میں مزید 15 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔پندرہ روپے کی کمی کے بعد مرغی کا فی کلو گو شت 504 روپے کا ہو گیا ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں بھی دس روپے کی کمی ہوئی ہے،زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 348 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 334 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ادھرفارمی انڈوں کے مہنگے ہونے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید ایک روپے مہنگا ہونے سے 318 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گو شت 550 روپے کلو تھا، ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close