پی آئی اے نجکاری کیلئے بولی کا عمل ختم، کتنی بولی لگائی گئی ؟ جانیں

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جاری بولی کا عمل ختم ہوگیا ہے۔

کنسورشیم نے پی آئی اے کیلئے بولی کی رقم بڑھانےسے معذرت کر لی، کنسورشیم کا کہنا ہے ہمارے مطابق بولی کیلئےیہی بہترین قیمت ہے ،اگر حکومت پی آئی اے کی اس قیمت پر نجکاری نہیں کرتی تو خود چلائے۔

کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10ارب روپے کی بولی لگائی تھی، بلیو ورلڈ کنسورشیم کی جانب سے سنگل بڈ جمع کرائی گئی تھی۔

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے علاوہ کسی اور گروپ نے کاغذات جمع نہیں کرائے،وفاقی کابینہ سےپی آئی اے کی ریزرو پرائس کی منظوری سرکولیشن سے حاصل کی جائے گی۔

واضح رہے حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم از کم قیمت 85ارب 30 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

ایل پی جی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close