56 شہروں میں پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ نافذ، کیا آپ کا شہر شامل ہے؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 56 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پراپرٹی ریٹس تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد مارکیٹ ریٹ کے 80 فیصد کے مساوی ہو گئے۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت 11 شہروں کے پرانے ریٹ فی الحال برقرار ہیں۔کوئٹہ، گوادر، ملتان، بہاولپور، لسبیلہ، رحیم یارخان اور سرگودھا میں بھی پراپرٹی ریٹ تبدیل نہیں ہوئے۔ایف بی آر کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، فیصل آباد، گجرات سمیت دیگر 45 شہروں کے ریٹ تبدیل کیے گئے ہیں۔

اٹک، ہری پور، حیدر آباد، وزیر آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، بہاولنگر، بنوں، بھکر، چکوال، چنیوٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، مری، گھوڑا گلی، جھنگ، گھوٹکی، جہلم، قصور اور کوہاٹ میں پراپرٹی ریٹ اپ ڈیٹ کر دیے گئے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خوشاب، حافظ آباد، کوٹلی ستیاں، لاڑکانہ اور لودھراں میں پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close