معروف کارساز کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ٹويوٹا انڈس موٹرز (آئی ایم سی) کے منافع میں اضافے کے حوالے سے اپ ڈیٹ کے بعد، کمپنی کی طرف سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے۔

آئی ایم سی، جو پاکستان میں ایک معروف کار ساز کمپنی ہے، نے عارضی طور پر اپنی پیداوار کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پروڈکشن عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ 29 سے 31 اکتوبر 2024 تک لاگو ہوگا ، ٹیوٹا نے پروڈکشن روکنے کا فیصلہ مسلسل سپلائی چین کی رکاوٹیں اور اہم اجزاء کی کمی کے باعث لیا ہے ۔کمپنی نے پیداوار کی عارضی معطلی کی بنیادی وجہ خام مال اور اجزاء کے کم اسٹاک کو قرار دیا ہے۔ ان سپلائی چین چیلنجز کی وجہ سے کمپنی اپنے پیداواری اہداف کو پورا کرنے سے قاصر رہی ہے۔

گو کہ پیداوار کی معطلی کی مدت کا انحصار مستقبل کے حالات پر ہو گا لیکن یہ ممکنہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں ٹویوٹا گاڑیوں کی دستیابی پر اثر ڈالے گا۔ٹویوٹا پاکستان نے مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا اعلان کیا تھا ۔ کمپنی کا ٹیکس کے بعد منافع (PAT) سال بہ سال 58% بڑھ کر 5.1 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کے ساتھ اس کامیابی کو بانٹنے کے لئے فی شیئر 39.0 روپے کا بڑا نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔اس سہ ماہی کے لئے نیٹ سیلز میں 27% سالانہ اضافہ ہوا، جو کہ 41.6 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس ترقی میں بنیادی طور پر کرولا اور یارس ماڈلز کی بڑھتی ہوئی فروخت نے اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، 16 دن کی پلانٹ بندش کے باعث سہ ماہی کی آمدنی میں 23% کمی آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close