ڈالر کی پرواز نہ تھم سکی، روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا

کراچی (پی این آئی) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتامی دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشرق وسطی کی جنگی صورتحال ذرمبادلہ کی مقامی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے اور ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12پیسے کی کمی سے 277روپے 52پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں طلب کے باعث ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04پیسے کے اضافے سے 277روپے 68پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03پیسے کے اضافے سے 278روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close