سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپےکم ہوکر2 لاکھ 42ہزار 970 روپے ہے۔مزید برآں عالمی بازار میں فی اونس سونا9 ڈالرکم ہوکر2739 ڈالرکا فروخت ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close