ایل پی جی صارفین کیلئے برُی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی سرکاری نرخ سے 40 روپے سے زائد میں فروخت جاری ہے۔

رہنما ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن علی حیدر کے مطابق ایران سے ایل پی جی کی امپورٹ بند ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ رہنما ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک کلو ایل پی جی کے سرکاری نرخ 251 روپے ہیں تاہم یہ سرکاری قیمت سے 40 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔علی حیدر کے مطابق ایل پی جی کے مارکیٹ ریٹ 280 سے 300 روپے تک ہوگئے ہیں، چار دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے کلو کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

رہنما ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایران سے ایل پی جی کی درآمد رکنے اور دو جہازوں کی منسوخی پر ریٹ بڑھے ہیں۔ سردیوں کی آمد میں تاخیر کے سبب بھی ایل پی جی کی درآمد تیز نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close