گھی اور تیل کی قیمتوں میں پریشان کن اضافہ،عوام نے سر پکڑ لیا

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بری خبر ، ملک بھر میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے کلو اضافہ کردیا گیا ۔

چئیرمین وناسپتی مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن عمر ریحان شیخ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں 300 ڈالر فی ٹن کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو ماہ میں پام آئل 900 ڈالر سے بڑھ کر 1200 ڈالر فی ٹن پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں اضافے کے بعد ملک بھر میں قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ عام صارف کو ریلیف دینے کے لیے حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close