ایف بی آر نے 20 ہزار روپے کمانے کا موقع فراہم کر دیا، کیسے ؟ جانیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی رسید کی طلاع دینے والے شخص کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق جو شخص بھی ریسٹورنٹس اور ریٹیلیرز کی جعلی پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) رسید رپورٹ کرے گا اسے 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی ٹیکس آسان موبائل ایپ پر کیو آر کوڈ سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی تصدیق نہ ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی رسید کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close