آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

گوجرانوالہ ( پی این آئی) پنجاب میں آٹے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد روٹی بھی مہنگی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں آٹے کے 15 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوگیا۔ آٹے کا 10 کلو والا مارکیٹ سے غائب ہو گیا جس کے بعد گوجرانوالہ میں آٹے کے 15 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافے کے بعد 1250 میں ملنے والا 15 کلو آٹے کا تھیلہ 1400 کا ہوگیا۔آٹے کی قیمت بڑھتے ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا، شہر میں 12 روپے والی روٹی بڑھ کر 15 روپے کی ہوگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں بدتریج اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ میں بھی آٹے کی قیمت میں بڑے اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close