سرما میں کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ایم ڈی سوئی نادرن عامر طفیل کی یقین دہانی

لاہور (پی این آئی) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل نے کہا ہے کہ سردیوں میں کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔۔۔۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی طلب 3 گنا بڑھ جاتی ہے۔۔۔۔۔ عامر طفیل نے کہا کہ گیس مہنگی ہو چکی، لوگ بھی بچت کریں، کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے، حادثات کا باعث بھی بنتا ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن کوئی سبسڈی نہیں لیتی خود انحصاری پر چلتی ہے، نئے گیس کنکشن پر پابندی برقرار رہے گی۔۔۔۔۔ عامر طفیل نے یہ بھی کہا کہ 30 لاکھ سے زائد صارفین کی درخواستیں زیرِ التواء ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close