پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

کراچی(پی این آئی)ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس رقم رواں سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گیاہے ، ستمبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ3کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا،ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رقم میں 300 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ98ملین ڈالرمنفی رہا، سہ ماہی بنیادپرملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں92فیصدکمی ہوئی۔ ماہرین کاکہناتھا کہ برآمدات اورترسیلات زربڑھنےسےکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close