اسلام آباد(پی این آئی)عا لمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی۔
ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل5 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنےکا تخمینہ لگا یا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال حکومتی ہدف سے بھی مہنگائی کم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔آئی ایم ایف کورواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیےحکومت نےاوسط مہنگائی کاہدف ڈبل ڈیجٹ میں 12 فیصد مقررکیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مالی سال 25-2026 میں اوسط مہنگائی 7.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 26-2027 کے لیے پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 6.5 فیصد لگایا ہے، آئی ایم ایف نے مالی سال 27-2028 اور 28-2029 میں بھی اوسط مہنگائی 6.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں