گیس کے بلوں میں بڑا بلنڈر ، عوام بلبلا اٹھے

کراچی: گیس صارفین سےگیزر چارجز کے نام پر بلاتفریق اربوں روپے وصولی کی مہم کے دوران گھروں میں گیزر موجود نہ ہونے کے باوجود اضافی بل بھیج دیےگئے۔

ایس ایس جی سی نے صارفین کو کونیکل بیفل کے نام پر 2085 روپے کے اضافی بل بھیج ڈالے۔ 32 لاکھ صارفین کے نیٹ ورک میں اب تک لاکھوں صارفین اضافی بل سے پریشان ہیں۔صارفین گھروں میں گیزر موجود ہیں یا نہیں بل میں اضافی پیسے لگا کر بھیج دیئے گئے۔ کونیکل بیگل لگانے سے پہلے ہی صارفین کو بلوں میں اضافی پیسے لگا کر بھیج دیے۔

صارفین کی شکایت پر اوگرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیزر میں کونیکل بیفل لگانے کی اجازت دی ہے صارفین کے بلوں میں کمی اور تحفظ کیلئےکونیکل بیفل کی اجازت دی۔ترجمان نے کہا کہ گیزر موجود نہ ہونے کے باوجود پیسے چارج ہونے پر کمپنی یا اوگرا سے شکایت کی جائے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ کونیکل بیفل تنصیب کیلئے سروے کیا گیا ہےکونیکل بیفل چارجز اوگرا کی منظوری کے بعد عائدکیےگئے، ٹھیکیداروں نےکونیکل بیفل کی تنصیب شروع کردی ہے۔ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ کونیکل بیفل کے معاملے میں شکایات پر قریبی سی ایف سی سےرابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close