فیصل آباد : ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ بنا کر کروڑوں روپے نکالنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا ، ملزمان ڈپلیکیٹ کارڈز سے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر نکلوا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کروڑوں کے فراڈ میں ملوث گروہ کے اہم کارندے کو جڑانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف شہزاد سے مختلف بینکوں کے 64 ڈیبٹ کارڈز، اے ٹی ایم کارڈز کے 2 پیکٹ اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ گینگ شہریوں کے ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ بنانے میں ملوث ہے، بینک ملازمین صارفین کا ریکارڈ گینگ سربراہ عبدالرزاق کو مہیا کرتے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ گروہ اکاؤنٹ بیلنس، دستخط ، بائیو میٹرک معلومات اور اے ٹی ایم کارڈحاصل کرتاتھا ، ملزمان ڈپلیکیٹ کارڈز سے کروڑوں روپے غیر قانونی طورپر نکلوا چکےہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم روزانہ لاکھوں روپے نکال کر سرغنہ عبدالرزاق کے حوالےکرتا تھا تاہم گینگ کےدیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے ماررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں