کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی ہوگئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 75ہزار روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کی کمی ہوئی ،10گرام سونے کی قیمت2لاکھ35ہزار768روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی ہوئی ، نئی عالمی قیمت 2653ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
علاوہ ازیں ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے پر مستحکم رہی،فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں