فراڈ کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز

ایف بی آر کا سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاون جاری ہے۔ فرضی کاروباری چینز بنانے کے فراڈ میں ملوث شخص سمیت چار ملزمان دھر لیے گئے۔

جعلی رسیدوں والے کاروبار اور ان کے چیف فنانشل افسران کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ اربوں روپے سیلزٹیکس فراڈ سے متعلق درج ایف آئی آرکے تحت کارروائی کی گئی۔آپریشنز ڈائریکٹوریٹس آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشنز ان لینڈ ریونیو حیدرآباد اور فیصل آباد نے کیے۔ ایف بی آر کے مطابق ملزمان اربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا تھا۔ ایف بی آر کے انفورسمنٹ اقدامات کا مقصد ٹیکس کمپلائنس کو بہتر بنانا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع کر دی ہے ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کا سرکلر جاری کردیا۔ انکم ٹیکس ریٹرن اب 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، واضح رہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی پہلی توسیع شدہ تاریخ 14 اکتوبر تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close