انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع،اب آخری تاریخ کیا ؟ جانیں

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اورٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔

گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت کی گئی ہے۔قبل ازیں 30 ستمبر کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبرتک توسیع کی گئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close