پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ ( پی ایس ایم سی ایل) نے مشہور زمانہ سوزوکی’بولان’ کے متبادل کے طور پر 660 سی سی سوزوکی ’ایوری‘ متعارف کرادی۔
واضح رہے کہ پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ سوزوکی بولان کی پیداوار 36سال بعد گزشتہ ماہ مستقل طور پر بند کردی تھی جس کے بعد سے صارفین کو اسکی متبادل سوزوکی ایوری کا بے صبری سے انتظار تھا۔
خبر کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز نے مقامی طور پر تیار کردہ 660 سی سی کی سوزوکی ایوری ہفتے کو متعارف کردای۔ کمپنی کے ایک افسر نے بتایا کہ سوزوکی ایوری کے وی ایکس اور وی ایکس آر ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں جن کی قیمت بالترتیب 27لاکھ 49 ہزار روپے اور 27 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاک سوزوکی ایوری کا دنیا بھر میں دستیاب ماڈل ہی پاکستان میں متعارف کرایا ہے یا پرانا ماڈل لانچ کیا گیا ہے۔ کیونکہ مقامی کار ساز اداروں کا یہ پرانا وطیرہ رہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں متروک ہونے والے ماڈلز ہی پاکستان میں متعارف کراتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں