روٹی کی نئی قیمت مقررکردی گئی

وفاقی دارالحکومت میں روٹی کی نئی قیمت 16روپے جبکہ نان کی قیمت 20روپے مقررکردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے ملاقات کی جس میں نان بائی ایسوسی ایشن و دیگر سے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق باہمی مشاورت سے روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جب کہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر بروزاتوار سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کس قدر اضافہ متوقع؟ جانیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close