بجلی چوروں سے کتنے کروڑ وصول کر لیے گئے

ملک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 85 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 121 ارب روپے سے زائد وصول کرلیے گئے۔ اکتوبر کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد، پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے بجلی چوروں سے ایک ارب 42 کروڑ کروڑ،5 لاکھ روپے وصول کیے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے 121 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں، متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں