اوپن مارکیٹ کے برعکس کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر معمولی مہنگا ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف سے قسط وصولی اور ترسیلات زر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے خریداری کے باعث بھی ڈالر کی قدر زیادہ نہ گرسکی۔کارباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں25 پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280روپے59 پیسے پر بن دہوا۔
اپن مارکیٹ کے برعکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں12 پیسے اضافہ ہوا۔ بروز جمعہ انٹربینک میں ڈالر277روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں