ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ، لوگ پریشان ہو گئے

کراچی میں گیس کا بحران تاحال برقرار ہے جس کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جبکہ گھریلواور تجارتی صارفین حکومت کو دہائیاں دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پہلے ہی پریشان تھے جس میں ایل پی جی کے بحران نے مزید اضافہ کر دیاہے جس کے باعث مختلف مقامات پر من مانی قیمتوں پر گیس کی فروخت کی جارہی ہے ، گیس کی قیمت میں بیس روپے فی کلو تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس سے قیمت 270 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔گھریلو صارفین کا کہناتھا کہ اب تو ایل پی جی بھی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہے اور گزر بسر کرنا بھی مشکل ہوتا جارہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close