موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی آفر دیدی گئی

یاماہا نے اپنی موٹر سائیکل کے مشہور زمانہ ماڈلز پر بڑی آفر لگادی،کسی بھی کمپنی کی پرانی موٹر سائیکل لائیں اور ایکس چینج پروگرام کے تحت نئی یاماہا کی موٹر سائیکل لےجائیں۔تفصیلات کے مطابق یاماہا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ کرنے کیلئے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کی پرانی موٹر سائیکل لائیں اور بقیہ پیسے دینے کے بعد یاماہا کی کوئی بھی نئی موٹر سائیکل لے جائیں ۔

یہ ایکس چینج پروگرام یاماہا کے مقبول ماڈلز جیسے YBR 125، YBR 125G، YB 125Z، اور YB 125Z-DX کیلئے دستیاب ہے ۔اگر آپ کی موجودہ سواری نے اپنا وقت پورا کر لیا ہے یا آپ ایک نئی موٹرسائیکل کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اس آفر کی مدد سے آپ بآسانی یاماہا کی نئی موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close