پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونیوالا ہے ؟ جانیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے پچھہتر پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے تیل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کا منافع بڑھانے کی تجاویز تیار کرلیں۔ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کامنافع 1 روپے 35 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 22 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

اس طرح پٹرول پمپس کامنافع1 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 10 پیسےفی لیٹرکرنےکی تجویز ہے، جبکہ اس وقت ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8 روپے 64 پیسےفی لیٹرہے، منافع میں مجوزہ اضافے میں پٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کرنے کی لاگت بھی شامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تیل کمپنیز کے مجوزہ منافع میں 50 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے، پٹرول پمپس کےمجوزہ منافع میں 25 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوتمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائزکرناہوں گے، تمام پیٹرول پمپس ڈیلر سائٹس کی ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر،وزارت توانائی کودیںگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close