ای سی سی کی 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ملک میں چینی کے اضافی ذخائر کے باعث 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر تک ملک میں 20 لاکھ ٹن چینی ذخائر دستیاب تھے۔گزشتہ 10 ماہ میں ملک میں 54 لاکھ ٹن چینی استعمال کی گئی، اکتوبر اور نومبر میں 9 لاکھ ٹن چینی استعمال ہونے کا اندازہ ہے۔ای سی سی اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے چینی کی برآمد شوگر ملز کی طرف سے21 نومبر کو کرشنگ سیزن کے آغاز سے مشروط کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چینی کی برآمد 3 ماہ میں کی جائے گی، ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے پر یہ سہولت کسی بھی وقت واپس لی جاسکے گی۔اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس میں جاںبحق چینی انجینئرز کے تلافی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close