اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے نئے قرض پروگرام کے لیے نئی شرائط جاری کی ہیں، جن کے مطابق پاکستان کو معاشی اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، آئی ایم ایف نے معاہدے کی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو میکرو اکنامک استحکام کے لیے قابل عمل معاشی پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات تیز کرنی ہوں گی، ٹیکس آمدن بڑھانی ہوگی، اور اخراجات میں کمی کرنی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-2024 سے 2029-2030 تک شرح نمو 4 سے 4.5 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو ایکشن پلان بھی تیار کرنا ہوگا۔
آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مناسب سرمایہ کاری نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے غربت میں کمی نہیں آئی۔
حکومت پر اصلاحات اور ٹیکسوں میں کمی کا دباؤ رہے گا، جبکہ سیاسی عدم استحکام معاشی استحکام کو متاثر کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت موسمیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور اس کے نقصانات کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں ضروری ہیں۔
اسپیکر ایاز صادق نے دعا کرنے کا اعلان کر دیا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں