اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 393 روہے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہو کر 2617 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں