اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے۔ایک ہزار روپے سستا ہونے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہو کر 235511 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں