پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 100 انڈیکس کتنا ہو گیا؟

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔100 انڈیکس نے کاروباری دن کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 124 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز انڈیکس نے کاروباری دن میں پہلی بار 85 ہزار 47کی بلند ترین سطح بنائی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے سے 84910 پر بند ہوا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بازار کا رجحان مثبت ہے، آئی ایم ایف معاہدے کی پہلی قسط بھی موصول ہوچکی ہے جب کہ اب پاکستان نے ایک سال کے لیے 3.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرض بشمول سعودی تیل کی سہولت کے حوالے سے وعدے حاصل کر لیے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کا رجحان کافی مثبت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close