اسلام آباد(پی این آئی)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 3اعشاریہ 37 ڈالر فی بیرل بڑھنے کے بعد 76اعشاریہ 89 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 3. 23 ڈالر کا اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 80.47 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ایک ہفتے میں خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں