اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔برطانیہ میں خام تیل کی قیمت 77ڈالر 48سینٹ فی بیرل ہوگئی،امریکا میں خام تیل کی قیمت 73ڈالر 65سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پرتین فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81ملین ٹن کے مقابلے میں 3فیصدکم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں