سونا مہنگا ہوگیا،کتنا اضافہ ؟ جانیں

کراچی(نیوز ڈیسک) آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 660 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے اثرات، اقتصادی حالات اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ہیں، جو کہ ملکی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close