تیل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن کے ایرانی تیل کی صنعت پر اسرائیلی حملے کے ممکنہ منصوبے پر تبصرے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جب صدر بائیڈن سے اسرائیل کے ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا، “ہم اس پر بات کر رہے ہیں۔”ایران دنیا کا ساتواں سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، جو اپنی پیداوار کا نصف حصہ چین سمیت دیگر ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ ایران کے پیر کو اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد سے تیل کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، اور برینٹ خام تیل کی قیمت 10 فیصد بڑھ کر 77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، اگرچہ یہ قیمت اس سال کے آغاز میں دیکھے گئے بلند ترین سطح سے اب بھی کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close