سونا خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی(پی این آئی) آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہو گئی۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 642 ڈالرز ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close