سوزوکی کا بولان کی متبادل گاڑی پاکستان میں متعارف کروانے کا فیصلہ، خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جلد ہی ’ بولان ‘ کو بند کرنے کے بعد اب اس کی جگہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی ’ ’ سوزوکی ایوری ‘‘ متعارف کروانے جا رہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر 12 اکتوبر 2024 کو لانچ کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے حال ہی میں اپنی مشہور ترین گاڑی کیریہ ڈبہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اب شائد سوزوکی ایوری کو باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروایا جائے جو کہ سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جس کی ممکنہ قیمت پاکستان میں 26 لاکھ روپے ہو گی ۔

بین الاقوامی ماڈل کی خصوصیات

اگرچہ مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری کی خصوصیات کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم بین الاقوامی ماڈل کی کچھ اہم خصوصیات یہ ہیں:

ڈیزائن اور اسٹائل:

سوزوکی ایوری کا باڈی ڈیزائن باکس جیسا ہے، جس میں چھوٹے ٹائر اور بلند جسم شامل ہیں۔ بیرونی ڈیزائن پچھلی بولان کے مقابلے میں زیادہ جدید اور مضبوط نظر آتا ہے۔ اندرونی حصے میں زیادہ جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جیسے کلائمیٹ کنٹرول، اے بی ایس، اور پاور اسٹیئرنگ۔

انجن اور پاور:

یہ گاڑی 660 سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جو شہر کے اندر چھوٹے فاصلے اور ہلکے وزن کی ڈرائیونگ کے لیے بہترین ہے۔ اس کا فیول ٹینک 37 لیٹر کا ہے اور شہر کے اندر یہ گاڑی 19 کلومیٹر فی لیٹر جبکہ ہائی وے پر 21 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج فراہم کرتی ہے۔

قیمت:
مقامی طور پر اسمبل شدہ سوزوکی ایوری کی متوقع قیمت 26 لاکھ روپے ہوگی جبکہ بولان کی موجودہ قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے، یعنی دونوں میں 6 لاکھ 60 ہزار روپے کا فرق ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close