پاکستان میں سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 97 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 43 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 12 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 908 روپے 64 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں ماہ ستمبر میں تجارتی خسارہ 2 فیصد اضافے سے 1.78ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں ملکی درآمدات و برآمدات میں 2.2فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 4فیصد اضافے سے 5.4ارب ڈالر رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close