خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 75 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہو گئی ہے۔

حکومت نے ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کی تھی یوں نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوئی ہےحکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کم کی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close