بینکوں میں رقوم رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے بینک ڈیپازٹس میں رکھی رقم کی گارنٹی میں سو فیصد اضافہ کردیا ۔

بینکوں میں رقوم رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، اسٹیٹ بینک نے ڈیپازٹس میں رکھی رقم کی گارنٹی میں 100 فیصد اضافہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق 10 لاکھ تک کے تمام بینک اکاؤنٹس ضمانت شدہ قرار دے دیئے گئے۔پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن 5 لاکھ تک کے بینک اکاؤنٹس کی گارنٹی لیتی تھی۔

بینک ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے بورڈ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق فیصلے سے ملک کے 96 فیصد بینک اکاؤنٹس کو تحفظ حاصل ہوگیا ہے ، بینک ڈیپازٹ پروٹیکشن کے ممبر بینکوں کے7 کروڑ70 لاکھ اکاؤنٹس کو تحفظ ملا۔مرکزی بینک کے مطابق ممبر بینکس کے 8 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈرز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close