بے روزگاروں کیلئے خوشخبری ،محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ہزاروں بھرتیاں شروع

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں7ہزار 300سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کرنے کا عمل شروع ,محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹل جاری کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹل بھی جاری کر دیا ۔ کالج ٹیچرز انٹرن سے پورٹل پر آج سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے تمام کالجز میں خالی آسامیوں پر کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کر رہا ہے۔ سات ہزار تین سو سے زائد کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کئے جائیں گے ۔ کالج ٹیچرز انٹرن آٹھ ماہ کے لئے بھرتی کئے جائیں اور ماہانہ تنخواہ 50 ہزاروپے ہوگی۔

روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں