ایف بی آر کو اربوں روپےکے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو 96 ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف بی آر جولائی سے ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہے،جولائی سے ستمبر تک 2556 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک 2652 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر تھا ۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ ستمبر میں ایف بی آر نے ٹیکس ہدف پورا کرلیا ،ستمبر میں 1100 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا،ستمبر میں مقررہ ہدف سے 2 ارب روپے اضافی ٹیکس جمع کیا گیا۔

سیکیورٹی خدشات،ملک کے ایک اور اہم علاقے میں بھی دفعہ 144 نافذ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close