لاہور (پی این آئی )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 1.5 فیصد تک کمی کر دی گئی۔تفصیلات کےمطابق ڈپٹی کمشنر لاہور، سید موسیٰ رضا نے متعلقہ حکام کو کرایوں میں کمی پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی،ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوامالناس کو پہنچایا جائے۔
شہر کے جنرل بس سٹینڈ اور تمام اڈوں پر نیا کرایہ نامہ آویزاں کیے جائیں،نئے کرایوں پر عملدرآمد کے لئے خصوصی سکواڈز بھی قائم کئے جائیں،مسافر حضرات شکایت کی صورت میں 980 0980 0321 پر رابطہ کریں۔
علاوہ ازیں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ احمدجاویدقاضی نے ٹیمیں تشکیل دے دیں، افسران کو فیلڈ میں رہنے اور اوورچارجنگ پر سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔آرٹی ایز کو کرایوں میں کمی بارے فوری اقدامات کر کے4بجےتک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہناتھا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور پولیس کا نابینا شہریوں کے احتجاج پر لاٹھی چارج
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں