اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربین میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے کے اضافے کے بعد 277 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 94 پیسے پر آگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں