عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان‎

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

پٹرول کی قیمت میں2روپے7پیسے فی لٹرکمی کی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل3روپے40پیسے فی لٹر سستا کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے3پیسے کمی کی گئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لٹر کمی کی گئی،پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لٹر ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لٹر ہو گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لٹر ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں