اسلام آباد(پی این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت میں اضافہ کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔فی کلو ایل پی جی 7 روپے 31 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبرکیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 2965 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں