اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام منزل نہیں، ایک راستہ ہے، آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا، برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں اضافے کی طرف جارہے ہیں، ڈالر اور شرح سود حکومتی توقع کے مطابق رہیں گے، برآمدات بڑھ گئیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، آئی ایم ایف کا پیکج آچکا ہے، برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم کی لیڈرشپ می آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم دن رات پاکستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستانی معیشت میں استحکام آیا ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، نگراں حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام میں اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں