اسلام آباد (پی این آئی) وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں آئی ایم ایف سے قرض پروگرام منظوری کے ساتھ ہی معاشی اشاریوں میں پیشرفت کا دعویٰ کیا گیاہے اور وزارت خزانہ نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی ہے ، آئی ایس پی کےتحت کفالت پروگرام کی سہہ ماہی قسط میں 3 ہزارروپےاضافہ کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن،برآمدات،ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ، وزارت خزانہ نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ اگست میں مہنگائی 34 ماہ بعد 9.4 فیصد کے سنگل ڈیجٹ پر آ گئی، جولائی تا اگست ترسیلات زر 44 فیصد اضافے سے 5.93 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، برآمدات 7.2 فیصد اضافے سے ابتدائی 2 ماہ میں 4.86 ارب ڈالر رہیں، درآمدات میں 13.8 فیصد اضافہ ہوا ، جولائی تا اگست حجم 9.53 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں