اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اویس لغاری کاکہنا ہے کہ پاور سیکٹرکوبہت سے مسائل کا سامنا ہے،ریفارمزکی ضرورت ہے، پاکستان کوآئی پی پیزکے حوالے سے تحفظات ہیں، بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کا فقدان ہے، گردشی قرضوں اور بلند شرح سود کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کافقدان ہے، سرکلرڈیٹ اوربلندشرح سودکابوجھ صارفین پرپڑرہاہے، ای وی چارجنگ اسٹیشن ملک بھرمیں بنائیں گے، پیڑول امپورٹ میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر 10پاورکمپنیو ں کی نجکاری ہوجائے گی، ریفارمزکے ذریعے بجلی 10روپے یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے، بجلی کی قیمت کوانڈسٹری کیلئے کم کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاورسیکٹرمیں ذمہ داریاں د ے کرمسائل حل کرنے کی کوشش کی، ماضی میں بیورو کریسی،پاورڈویژن کے پاس کام کرنے کی اہلیت نہیں تھی، پاورسیکٹرکے چندماہ میں مکمل ہونیوالے پراجیکٹ سالوں نہ ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سیاسی معاملات بہت خراب تھے، ماضی میں حکومت کے احکامات پرعمل درآمدنہیں کیا جاتا تھا، 9ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کوسبسڈی دی جاتی تھی جسے بند کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں