مشہور کار ساز کمپنی نے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں بین الاقوامی ساز کمپنی انڈس موٹر کی جانب سے پاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹرز نے اپنے پلانٹ کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی نے اعلان کیا کہ اس کے پاس گاڑیوں کے پرزے کم ہونے کی وجہ سے مزید سپلائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، گاڑیوں کے پارٹس کی کمی کے باعث انڈس موٹرز کی پروڈکشن متاثر ہوئی ہے۔ اس لیے آج سے ٹویوٹا کمپنی کا گاڑیاں تیار کرنے کا عمل پانچ روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

انڈس موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں پروڈکشن پلانٹ جمعرات 26 ستمبر سے 30 ستمبر تک بند رکھنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ خیال رہے پاکستان کا آٹو سیکٹر شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کی اہم ترین وجہ ملک کی سست اقتصادی ترقی، مہنگائی میں اضافہ، اور قرض کی بڑھتی لاگت ہے جس سے گاڑیوں کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close