پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت سے متعلق آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن اور مہنگائی میں کم ہورہی ہے، مالی سال 2024 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو2.4 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میکرواکنامک استحکام کے اعشاریے مثبت اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔مالی سال2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.4 فیصد جبکہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد تک ہونے کا امکان ہے، لیکن یہ عمل معاشی ترقی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا پالیسی کے تسلسل سے مشروط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close